
جمعرات کو استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر شروع ہونے والا پانچ روزہ ٹیکنالوجی میلہ ٹیکنو فیسٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس ٹیکنو فیسٹ کا اہتمام T3 فاؤنڈیشن اور ترک وزارت برائے صنعت و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہوا تھا۔ جس میں جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی مصنوعات سمیت ایئر شوز، ورکشاپس، مقابلے اور نمائشیں شامل تھیں۔ ٹیکنو فیسٹ میں ملکی وغیر ملکی مختلف ائیر شوز کے ساتھ ایک مضبوط تاثر دیا جس میں طیارے، ہیلی کاپٹر اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں UAVs شامل تھے۔ پانچ روزہ تقریب میں ترک ڈرون طیارے اکینجی، بیرکتار ٹی بی 2 سمیت دیگر مقامی ہیلی کاپٹرز، اور جنگی طیاروں کی نمائش کی گئی
ترک فضائی ٹیموں نے متحدہ عرب امارات اور مراکش کی فضائیہ ٹیم کے ہمراہ درجنوں شوز پیش کیے
ٹیکنو فیسٹ کی اختتامی تقریب میں T3 فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا ٹیکنالوجی میلے نے2.5 ملین سے زیادہ زائرین کا خیر مقدم کر کے عالمی ریکارڈ کوتوڑ دیا ہے
ترک دفاعی کمپنی بائیکار حلوک بیرکتار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے سب سےبڑے ٹیکنو فیسٹ نے 2.5 ملین مہمانوں کی میزبانی کی ہے جبکہ 2019 میں 1.72 ملین افراد نے اس میلے میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہمیں دس لاکھ سے زائد ٹیکنالوجی سے وابستہ لوگوں نے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے درخواست دی تھی
ٹیکنو فیسٹ کا دوسرا ایڈیشن 30 اگست اور ستمبر کے درمیان دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوگا۔