
ٹیکنالوجی میلہ ٹیکنو فیسٹ میں مختلف مقابلے، سیمنار، جاری ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے ڈرون مقابلے میں آذربائیجان کے طلبہ مبرئز ابراہیموف اور ان کے ساتھیوں نے مقابلہ اپنے نام کیا اور انعامی کپ سمیت طلائی تمغہ جیتا۔
خیال رہے کہ ترکیہ کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی میلہ ٹیکنو فیسٹ جمعرات کو استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں ترک صدر، خاتون اول امینہ ایردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سمیت دیگر غیر ملکی حکام نے شرکت کی۔ ٹیکنالوجی کے شائیقین کی بڑی تعداد نے ترکیہ اور دنیا بھر سے آئی دفاعی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجیز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے میلے میں شرکت کی۔
گزشتہ روز ہی صرف دس لاکھ لوگوں نے شرکت کی جبکہ فیسٹ کے آغاز سے اب تک تقریباً بیس لاکھ لوگ شرکت کر چکے ہیں۔
Tags: استنبول ٹیکنو فیسٹ ٹیکنو فیسٹ