fbpx
ozIstanbul

بھارت میں کورونا وائرس سے غیرملکی سفارت کار ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق تنزایہ کے سفارت کار کی کورونا وائرس سے موت بھارت میں وبا کے دوران کسی بھی غیر ملکی سفارتکار کی پہلی ہلاکت ہے۔

تنزانیہ کے ہائی کمیشن نے اپنے سفارتکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں تنزانیہ کے ڈیفنس ایڈوائزر کرنل ڈاکٹر موسیس 28 اپریل کو کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

تنزانیہ کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ ڈاکٹر موسیس نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بھارت میں تنزانیہ کے سفارتکار کی کورونا سے ہلاکت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جن کی یومیہ تعداد 4 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔

نئی دہلی میں موجود کئی غیر ملکی سفارتکار اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور فلپائن کے مشنز نے بھی انڈین یوتھ کانگریس سے آکسیجن کی مدد طلب کی تھی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ بھارت کی طرف سے ملک میں موجود سفارتی عملے کو ضروری طبی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ بعض ممالک نے بھارت میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے سفارتی عملے کو نکالنا شروع کردیا ہے جس سلسلے میں تھائی لینڈ کی حکومت نے گزشتہ ہفتے ائیرایمبولینس کے ذریعے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلوایا۔

پچھلا پڑھیں

استنبول: عمارت میں آگ لگنے سے چار پاکستانی جاں بحق

اگلا پڑھیں

ارطغرل غازی: جنگیز جوشقون کی 39 ویں سالگرہ، مداحوں کے شکر گزار

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے