Turkiya-Logo-top

طالبان نے ہمیں کابل ایئرپورٹ کے انتظامی امور کی نگرانی کی پیشکش کی ہے، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان  کی پیشکش کی ہے،  ہو سکتا کہ ترکی کابل ایئرپورٹ کے انتظامات سنبھال لے تاہم سیکورٹی کی ذمہ داری طالبان کی ہی ہو گی۔

صدر نے کابل ائیرپورٹ کے باہر یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں     اور جاری انخلا کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کی۔

صدر کا کہنا تھا کہ طالبان نے ہمیں  کابل ایئرپورٹ کی انتظامات  کی پیشکش کی ہے لیکن ہم نے ابھی تک کوئی ختمی فیصلہ نہیں کیا۔

صدر ایردوان  نے بوسنیا اور مونٹی نیگرو کے دورے پر روانہ ہو نے سے قبل  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ داعش اور آئی ایس آئی ایس نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔

انہوں نے کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ  افغانستا ن سے فوج اور شہریوں کا انخلا جاری رہے گا۔

افغان مہاجرین :

صدر ایردوان نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے  مطابق  ترکی میں اس وقت 3 لاکھ سے قریب افغان  مہاجرین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی ایک  اور  مہارجرین کے بحران   کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اس لیے ہم نے ایران، عراق اور شام کے باڈر کے ساتھ دیوار تعمیر کی ہے۔

 

 

Read Previous

پاکستان: کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، 15 افراد جاں بحق

Read Next

پاکستان: عمران خان نے عالمی برادری سے طالبان کی مدد کا مطالبہ کردیا

Leave a Reply