
طالبان نے ترکی سے اپنی فوجیں افغانستان سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
طالبان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی کو 2020 کے معاہدے کے تحت امریکی فوجوں کی واپسی کے بعد أفغانستان سے اپنی فوجیں بھی واپس لے جانی چاہیے۔
دوہا میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی گذشتہ 20 سالوں سے نیٹو افواج کا حصہ رہا ہے لہذا 29 فروری 2020 کے امریکہ کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت ترکی کو افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا لینی چاہیے۔