
شامی صدر احمد الشرع نے كہا ہے كہ "شام ناقابل تقسیم ہے، یہ ایک مکمل اور متحد وجود ہے۔”
دمشق میں منعقدہ نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے انہوں نے قومی اتحاد اور ملکی سالمیت برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "شام ناقابل تقسیم ہے، یہ ایک مکمل اور متحد وجود ہے۔ ریاست کے ہاتھ میں اسلحہ اور کنٹرول کوئی عیاشی نہیں بلکہ ایک فریضہ اور ذمہ داری ہے۔”
انہوں نے شامی عوام کی کامیابیوں کو کمزور کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ “ہمیں ہر اس شخص کا سختی سے مقابلہ کرنا چاہیے جو ہماری سلامتی اور اتحاد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے۔”