turky-urdu-logo

سید مزمل حسن زیدی ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8ڈالر ماہانہ میں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

سید مزمل حسن زیدی ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8ڈالر ماہانہ میں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد پاکستان کا پہلا شخص سید مزمل حسن زیدی ہے جس نے ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی کے بعد حاصل کر لیا۔

سید مزمل حسن زیدی نے پیسوں کی ادائیگی کے بعد ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے 8 ڈالر کے ادائیگی کے بعد اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کرا لیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے آپ کو بہت طاقتور سمجھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجسٹریشن کے لیے ماہانہ 8 ڈالر فیس کا اعلان کیا جس کے بعد دنیا بھر سے لوگوں نے بلیو ٹک کے لیے 8 ڈالر کی ادائیگی شروع کر دی تاہم پاکستان میں بھی اب بلیو ٹک حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر خریدنے کے بعد اکاؤنٹ رجسٹریشن کی ماہانہ 8 ڈالر فیس مقرر کر دی ہے۔

Read Previous

ترکش ائیر لائنز نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو بڑھانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا

Read Next

2024 ورلڈ اسلامک اکنامک فورم کی میزبانی ابو ظہبی کرے گا

Leave a Reply