Turkiya-Logo-top

جنرل سید عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھال لی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مبارکباد

پاکستان آرمی کے جنرل سید عامر رضا، ہلالِ امتیاز اور ستارۂ بسالت کو نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل سید عامر رضا کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران جنرل سید عامر رضا نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھالنے کے بعد جنرل سید عامر رضا نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ پاکستان کے دفاعی نظام کا ایک اہم ادارہ ہے، جو ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی سلامتی سے متعلق اہم ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔

اس کمانڈ کی قیادت کو پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں انتہائی اہم مقام حاصل ہے اس کے فیصلے ملک کی مجموعی سلامتی اور اسٹریٹجک پالیسی سے جڑے ہوتے ہیں

جنرل سید عامر رضا کی نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ میں تعیناتی کو پاک فوج کی اعلیٰ قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
نئی ذمہ داری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور دفاعی منصوبہ بندی کو مزید اہمیت حاصل ہو چکی ہے

Read Previous

راشد الغنوشی کی حالت پر تشویش، اہلِ خانہ اور اپوزیشن کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

Read Next

پاکستان میں51 فلسطینی طلبہ کی تعلیمی کامیابی، 38 نے ڈینٹل گریجویشن جبکہ 13 نے انٹرن شپ مکمل کر لی

Leave a Reply