turky-urdu-logo

سویڈیش وزیر اعظم کی ترکیہ آمد، اتاترک مزار پر حاضری

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر سویڈن کےوزیر اعظم اُلف کرسٹر سن سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

سویڈش وزیر اعظم نے ترکیہ آتے ہی  دارالحکومت انقرہ میں جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی، یادگاری دفتر میں دستخط کئے اور اپنے خیالات  لکھے انہوں نے  لکھا کہ  100 سال قبل آپ کے قائم کردہ جمہوریہ ترکیہ کا دورہ کرنا میرے لئے باعثِ فخر بات ہے۔ 1934 میں انقرہ کے سویڈن سفارت خانے کے افتتاح  کے موقع پر ولی عہد پرنس گُسٹاو آڈولف کے ساتھ اتاری گئی  آپ کی  تصویر مجھے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے کس قدر دیرینہ ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ سویڈن اور اس خوبصورت ملک کے باہمی تعلقات  کو مزید فروغ ملے

صدر رجب طیب ایردوان بیش تیپے صدارتی پیلس میں مہمان وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کے لئے سویڈن کی یقین دہانیوں اور سویڈن نیٹو رکنیت مرحلے پر بات چیت کی جائے گی۔

Read Previous

پاکستان: سیلاب کی تباہ کایوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادر ی ہر ممکن مدد کرے گی، انتونیو گوتریس

Read Next

صدر ایردوان غریب ممالک کے لئے رحمت کا فرشتہ بن گئے

Leave a Reply