turky-urdu-logo

استنبول میں پاک ترک تاجروں کا اجلاس، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور

ترکی اور پاکستان سے  کاروباری افراد استنبول میں بزنس کے نئے مواقع تلاش کرنے اور دونوں ممالک کی ” معاشی خوشحالی” کی عرض سے اکھٹے ہوئے ۔

استنبول صباحتین زیم یونیورسٹی (IZU) میں تاجروں کے ایک بوٹ کیمپ سے خطاب کرنے والے پاکستانی ماہر تعلیم وقار بادشاہ نے کہا، "انٹرپرینیورشپ لوگوں کو حکومت سے بالاتر ہوکر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سوچنے کی اجازت دیتی ہے اور اس طرح ایک ملک خوشحال ہوتا ہے۔”

پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سعد اللہ والا نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کا ایک گروپ، جن میں زیادہ تر آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھتے  ہیں، ایک ہفتے سے ترکی میں کیمپ لگائے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تجارتی اور کاروباری تعلقات کو آگے بڑھانے میں مدد کے لیے نیٹ ورک اور تعلقات استوار کر رہے ہیں۔”

جبکہ IZU کے نائب ریکٹر  نسوح السو نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے کام کریں، اقتصادیات کے پروفیسر مہمت بلوت نے کہا کہ زیم ٹیک پارک جس کا  پچھلے سال افتتاح  گیا تھا  دونوں ممالک کے انٹرپرینیورزکے لیے کاروبار شروع کرنے میں تعاون  کے لیے کھولا کیا گیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ معیشتوں کو ترقی دینے کے لیے نوجوان تاجروں کو "نئی ٹیکنالوجیز پر توجہ دینی چاہیے”۔

استنبول صباحتین زیم یونیورسٹی نے گزشتہ سال پاکستانی کاروباری افراد کے لیے  ایک ٹیک سمٹ کی بھی میزبانی کی تھی۔

سعد اللہ والا نے میڈیا  کو بتایا کہ دورے کے دوران "پاکستانی کاروباری افراد نے نیٹ ورکنگ اور تعلقات استوار کرنے کے لیے انفرادی طور پر ترک کمپنیوں اور افراد سے ملاقات کی۔”

Read Previous

آذربائیجان میں ایرواسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول، پاکستانی سٹارٹ اپس بھی شامل

Read Next

ترکی کی بکتر بند گاڑی( یورک )نے افریقہ میں پہلا فیلڈ مشن شروع کر دیا

Leave a Reply