turky-urdu-logo

سلامتی، امن و استحکام کو درپیش خطرات دور کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ معاشی تعاون کی تنظیم (اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن) کو ایک مضبوط مالی تعاون کے بغیر فعال نہیں بنایا جا سکتا۔

وہ معاشی تعاون کی تنظیم کے 14 ویں سالانہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف، افغان صدر اشرف غنی، ترکمانستان کے صدر گوربنگولی محمدوف سمیت تنظیم کے دیگر رہنما بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

صدر ایردوان نے امید ظاہر کی کہ تنظیم کا یہ اجلاس رکن ممالک اور دنیا کے تمام انسانوں کے لئے بہتر ثابت ہو۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس وبا سے دنیا بھر میں 25 لاکھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے نہ صرف معیشت بلکہ صحت عامہ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے علاقائی معاشی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے سوچ کے نئے زاویئے اور تعاون کے نئے شعبے کھول دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی تعاون کی تنظیم کے مقاصد ابھی تک حاصل نہیں ہو سکے ہیں۔ انہوں نے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی حجم 100 ارب ڈالر تک لے جانے کی تجویز دی۔ تنظیم کو قائم ہوئے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں لیکن یہ تنظیم ابھی تک فعال کردار ادا نہیں کر سکی ہے۔

عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امیر ملکوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے وسائل کا استعمال کیا، کورونا سے بچاؤ کےلیےعالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے۔

 سربراہ اجلاس کا افتتاح میرے لیے باعث فخر ہے،ترکمانستان کو آئندہ اجلاس کی سربراہی ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کورونا کی وجہ سے معاشی وسماجی مضمرات کا مکمل تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے، ہم نے عوام کو وبا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ انہیں بھوک سے بھی بچایا،امیر ملکوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے وسائل کا استعمال کیا،کورونا سے بچاؤ کےلیے عالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں خوشحالی کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے، افغان امن عمل خطے کو پائیدار ترقی کی طرف لے جانے میں معاون ہوگا،سی پیک کے ذریعے افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ تک رسائی اہمیت کی حامل ہے۔

Read Previous

مشکلات کے باوجود کامیابیوں کی داستانیں رقم کرتے رہیں گے، صدر ایردوان

Read Next

صدر رجب طیب ایردوان کا 14 ویں بین الاقوامی اجلاس سے خطاب

Leave a Reply