Turkiya-Logo-top

اسنیپ چیٹ نے ایپلی کیشن سے متنازع ‘اسپیڈ فلٹر’ ہٹا دیا

معروف سوشل میڈیا سائٹ اسنیپ چیٹ نے ایپ سے گاڑی کی موجودہ رفتار بتانے والا اسپیڈ فلٹر ہٹادیا۔

اسنیپ چیٹ کے اس فلٹر کےباعث گاڑی چلاتے ہوئے کئی افراد کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد ایپلی کیشن کے خلاف متعدد مقدمات درج کروائے گئے۔

مذکورہ فلٹر کے تحت ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص گاڑی کی رفتار اس فلٹر کے ذریعے معلوم کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلٹر کے باعث کئی خطرناک حادثات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں لوگوں کو زندگی بھر کی معذوری کا سامنا ہے۔

 ترجمان کے مطابق اس فلٹر کو ایپلی کیشن سے اس لیے ہٹایا گیا ہے کیونکہ صارفین اسے استعمال نہیں کررہے تھے اور یہ فلٹر کچھ ہفتوں میں مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

Read Previous

پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا؛ شاہ محمود قریشی

Read Next

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو گیا

Leave a Reply