turky-urdu-logo

سرائیلی فوج کی بربریت، الجزیرہ کی خاتون صحافی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق ہو گئی۔

الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی شیریں ابو اقلاح کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی۔

صیہونی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق شیریں ابو اقلاح الجزیرہ کی عربی سروس کی ممتاز صحافی تھیں۔

حماس کے رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی میڈیا کی آئیکون اور مزاحمت کی آزاد رپورٹنگ کرنے والی صحافیہ شیرین ابوعاقلہ کا قتل عمد انسانیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

شیرین کا قتل فلسطینی عوام کے خلاف قابض صہیونیوں کی دہشت گردی کا تسلسل ہے۔ ابو عاقلہ کا خون ناگوار اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد میں ایک اور شرارہ ثابت ہو گا۔

فلحال شیریں ابواقلاح کی فورسز کی فائرنگ سے موت پر اسرائیل کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

Read Previous

پاکستان میں اومی کرون کی نئی قسم کا کیس رپورٹ، این سی او سی بحال کرنے کا حکم

Read Next

ترکی، قازقستان تجارتی حجم 10 ارب ڈالرتک بڑھائیں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply