turky-urdu-logo

شہباز شریف کو صدر ایردوان کی دعوت، آئندہ ہفتے ترکی جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دو روزہ دورہ کرینگے، وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی کو ترکی کے لیے روانہ ہوں گے ۔

دورے کا مقصد پاکستان اور ترکی میں اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینا ہے۔ وزیراعظم پاکستان ترک صدر سے ملاقات کریں گے جس میں طرفہ تعلقات اور تجارت پر بات چیت کرینگے اس کے علاوہ سرمایہ کاری سمیت مختلف موضوعات پربھی گفتگو کی جائیگی
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے برادر ملک ترکی کا دورہ کرینگے۔ وزیراعظم 2 روزہ دورے پر 31 مئی کو ترکی جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کررہے ہیں ان کے دورے کے دوران ہائی لیول اسٹریٹجک کو آریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ بھی ہوگی۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ترکی روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر گزشتہ ماہ سعودی عرب گئے تھے۔

Read Previous

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کا فائدہ فلسطینیوں کو ہو گا، ترک وزیر خارجہ

Read Next

ترکی: مارمریس میں "کوئین سائیکلنگ” کا انعقاد کیا جائے گا

Leave a Reply