ترکی میں آج کورونا وائرس کے وبائی مرض کے بعد سکول دوبارہ کھول دیے گئے۔
سکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔
وائرس کے پھیلاو کے بعد ترکی میں مارچ 2020 کے بعد اب سکولوں کو مکمل طور پر کھولا گیا ہے جسکے بعد 1 کروڑ 8 لاکھ بچے ہفتے میں پانچ دن کے لیے سکول جایا کریں گے۔
بچوں کو بریک مختلف اوقات میں دی جائے گی تاکہ ہجوم سے بچا جا سکے۔ ہر کلاس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 40 منٹ کا ہوگا۔
سکول انتظامیہ طلبا اور اساتذہ کو ضرورت پڑنے پر فری ماسک فراہم کریں گے۔
جن اساتذہ نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے انہیں ہر ہفتے اپنا پی سی آر کا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔
والدین کو کسی اہم ضرورت کے بغیر سکول میں گھسنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترکی میں اب تک 60 لاکھ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور 52.860 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تقریبا ملک کے 80 فیصد بزرگوں کو ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔
															