
سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کے ساتھ پاکستان پہنچے اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ وفد میں50 سے زیادہ کمپنیاں اور 80 سے زیادہ بزنس مین موجود تھے۔ سعودی وفد میں 130 سرمایہ کار بھی اسلام آباد پہنچے۔
ملاقات میں سعودی وزیرِ سرمایہ کاری کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی گئی اور اِس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ سعودی وزیر برائے سرمایہ کار ی خالد بن ععبدالعزیزنے کہا طیارے کا دروازہ کھلتے ہی ہم نے دِل میں پاکستان کی محبت محسوس کی۔ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں ، ہمارا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان نے ملاقات میں شاہ سلمان بن عبد العزیز، آلِ سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کےساتھ برادرانہ تعلقات قائم رکھنے اور مدد کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی سرمایہ کاری وفد کی پاکستان آمد دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات کی علامت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دِل میں سعودی عرب کے لیے گہری محبت اور احترام کے جذبات موجود ہیں۔
سعودی عرب 11 اکتوبر تک پاکستان میں رہے گا اور دونوں ممالک کے درمیان 27 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔