
ترکیہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات شراکت داری کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر نے کہا کہ سعودی عرب کو ترکیہ کے سرمایہ کاروں پر اعتماد ہے کہ وہ ایک اقتصادی بنیاد بنانے کے قابل ہیں جس پر دونوں ممالک اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمیں غذائی تحفظ، صحت، فوجی اور صنعتی شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کے بہترین مواقع ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طیارہ سازی کی صنعت، توانائی اور خلاء سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون کی گنجائش موجود ہے۔
سعودی وزیر اس وقت ترکیہ کے 5 روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے طریقوں پر سرکاری حکام اور تاجروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ پیٹرو کیمیکل مواد کا ایک بڑا درآمد کنندہ ہے۔