
سعودی عرب میں آن آرائیول ویزے کی سہولت بحال کردی گئی جو کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث معطل کردی گئی تھیں۔
’آن آرائیول ‘ ویزا ان افراد کیلئے ہے جن کے پاس امریکہ ، برطانیہ اور شینگن کا کارآمد ویزا ہوتا ہے۔ آن آرائیول ویزا پروگرام مملکت میں کورونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث معطل کردیا گیا تھا ، پابندیوں میں گزشتہ دوہفتے قبل نرمی کرنے کے بعد یہ پروگرام دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔