حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں نماز کے مقامات متعین کر دیے۔
ان میں تیسری سعودی توسیع کی تمام منزلیں، شاہ فہد توسیع کی تمام منزلیں اور مسجد حرام کے تمام صحن شامل ہیں۔ انتظامیہ نے مطاف کے صحن اور زمینی منزل کو طواف کرنے والوں کے لیے مختص کیا ہے۔علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعت سنتیں زمینی منزل اور پہلی منزل پر ادا کی جا سکیں گی۔جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین کی آمد و رفت کے واسطے 3 مرکزی دروازے (باب الملك عبدالعزيز ، باب الملك فهد ، باب السلام) مختص کیے ہیں۔ اسی طرح 144 دروازوں اور 3 پُلوں کو نمازیوں کی آمد و رفت کے واسطے مختص کیا گیا ہے۔ نمازیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ماسک لگانے کی پابندی کریں۔رمضان مبارک میں افطار کے دسترخوان حرم شریف کی راہ داریوں میں لگائے جائیں گے۔ عموما ًان کی تعداد دو ہزار ہوتی ہے۔
