ozIstanbul

سعودیہ نے پاکستان سے براہ راست پروازوں سےپابندی ختم کردی

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے سفری پابندی ہٹاتے ہوئے یکم دسمبر سے پاکستان سے براہِ راست پروازوں کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ سعودی عرب کی ہدایت پر آئندہ ہفتے بدھ سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے جن ممالک سے سفری پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر، برازیل، اور ویتنام شامل ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو کسی بھی تیسرے ملک میں روز قرنطینہ میں گزارنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سعودی عرب نے ان 6 ممالک کے مسافروں پر عارضی پابندیاں عائد کی تھیں جنہوں نے ملک میں کورونا وائرس ویکسین کی 2 خوراکیں نہیں لی تھیں۔

سعودی سول ایویشن نے سعودی عرب سے آپریٹ ہونے والی ائیر لائن کو جاری کردہ ہدایت میں کہا ہے کہ وہ جمہوریہ انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ پاکستان، وفاقی جمہویہ برازیل، سماجی جمہوریہ ویتنام، عرب ریپلک مصر اور بھارت کو براہِ راست پروازوں کی اجازت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 14 روز ملک سے باہر قرنطینہ میں گزارنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

مملکت سے باہر مسافروں کی ویکسین سے قطع نظر اداریاتی قرنطینہ کا دورانیہ 5 روز ہوگا اور اس سلسلے میں مخصوص گروپوں کے لیے مستثنات پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جو بھی سعودی عرب کا سفر کرنا چاہتا ہے وہ ٹکٹ کے لیے ائیر لائن سے رابطہ کر سکتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

کابل ائیر پورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی افغان حکومت سے بات چیت

اگلا پڑھیں

پاکستان نےبیلسٹک میزائل”شاہین ون اے” کا کامیاب تجربہ کر لیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے