سعودی عرب نےڈنمارک میں اسلاموفوبک انتہاپسندوں کی جانب سے قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی اور ترکیہ کے پرچم کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت نے انتہا پسندوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان اقدامات نے خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی ہے۔
واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو کی مسلمان مخالف تنظیم پیٹریاٹرن گار لائیو کے حامیوں نے اسلامو فوبک پیغامات والے بینرز اٹھائے ہوئے تھے، انہوں نے کوپن ہیگن میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی کی اور ترکیہ کا پرچم نذر آتش کیا جو فیس بک پر نشر کیا گیا۔
