صدر ایردوان نے سامسن میں متعدد پراجیکٹس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 ارب 88 کروڑ سرمایہ کاری کی کل لاگت کے ساتھ سامسن میں 244 مختلف منصوبوں کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا ہے

انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے سا مسن کے لیے دعا گو ہیں کہ یہ ترقی کی راہ پر یوں ہی گامزن رہے

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 20 سالوں میں ہم نے سامسن میں 56 ارب لیرا کی عوامی سرمایہ کاری کی ہے اور اپنے شہر سا مسن کو ترقی دی ہے

انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اپنی قوم کی ہر توقع ، ہر مطالبے اور ہر خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے

ہم چاہتے ہیں کہ ہم ترکیہ کو آنے والے وقتوں میں ترقی کی بلندیوں تک لے کر جائیں

ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ، اپنے ملک کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

ہم 2023 میں ترکیہ کی صدی میں قدم رکھنے جا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک عالمی، سیاسی اور اقتصادی نظام میں سر فہرست رہے۔

تقریبب میں صدر ایردوان کو کیلیگرافی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
سامسن کے دورے کے دوران صدر ایردوان نے یوتھ اجلاس میں بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترک صدی کی سب سے بڑی طاقت ترک نوجوان ہیں۔
نوجوانوں نے صدر ایردوان سے سوالات بھی کیے۔

پروگرام کے آخر میں موسیقی کا بھی اہتمما م کیا گیا۔

پیانو بچاتے چھوٹے بچے نے سب کو اپنا دیوانہ بنا دیا، صدر ایردوان نے بچے سے محبت کا اظہار کیا۔

