روس کے صدر نے کہا ہے کہ وہ یورپ پر کسی بھی ممکنہ روسی حملے کے خلاف تحریری ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ روس کا یورپی ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور ماسکو خطے میں کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ سلامتی، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہی یورپ اور روس کے مفاد میں ہیں، جبکہ موجودہ حالات میں غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے تحریری یقین دہانی ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
بین الاقوامی سفارتی حلقوں میں اس بیان کو یورپ اور کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مغربی ممالک کی جانب سے اس پیشکش پر ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔