turky-urdu-logo

روڈ ٹو استنبول، یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ 2023کےگروپ میچز کا آغاز ہوگیا

نئے سیزن کے آغاز پریورپی یونین فٹبال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) چیمپئنز لیگ 2023کےگروپ مرحلے کے میچز کا آغاز ہوگیا۔

یہ گروپ میچ ٹیموں کے لیے فائنل تک پہنچنےکی راہ ہموار کریں گے۔

یو ای ایف اے کی جاری کردہ معلومات کے مطابق چیمپئنز لیگ میں، آٹھ گروپوں میں کل 32 ٹیمیں آخری 16 ٹیموں میں شامل ہونے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

چیمپئنز لیگ میں آٹھ گروپس میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

جو ٹیمیں اپنے گروپس کو تیسرے نمبر پر مکمل کریں گی وہ نیچے چلی جائیں گی اور یو ای ایف اے یوروپا لیگ میں اپنا سفر جاری رکھیں گی۔

چیمپئنز لیگ میں، ٹیمیں راؤنڈ آف 16 دو میچوں کے خاتمے کے طریقہ کار کے مطابق کھیلیں گی۔

چیمپئنز لیگ کے 2022-2023 سیزن کا فائنل 10 جون 2023 کو استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ کی ٹائٹل سپانسر ترکش ایئر لائن ہے۔

چیمپئنز لیگ کے 2022-2023 سیزن کےگروپس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

گروپ اے: ایجیکس (ہالینڈ)، لیورپول (انگلینڈ)، ناپولی (اٹلی)، رینجرز (اسکاٹ لینڈ)

گروپ بی: پورٹو (پرتگال)، اٹلیٹیکو میڈرڈ (اسپین)، بائر لیورکوسن (جرمنی)، کلب بروگ (بیلجیم)

گروپ سی: بائرن میونخ (جرمنی)، بارسلونا (اسپین)، انٹر (اٹلی)، وکٹوریہ پلزن (چیک جمہوریہ)

گروپ ڈی: اینٹراچٹ فرینکفرٹ (جرمنی)، ٹوٹنہم (انگلینڈ)، اسپورٹنگ لزبن (پرتگال)، اولمپک مارسیلی (فرانس)

گروپ ای: میلان (اٹلی)، چیلسی (انگلینڈ)، سالزبرگ (آسٹریا)، دینامو زگریب (کروشیا)

گروپ ایف: ریئل میڈرڈ (اسپین)، لیپزگ (جرمنی)، شاختر ڈونیٹسک (یوکرین)، سیلٹک (اسکاٹ لینڈ)

گروپ جی: مانچسٹر سٹی (انگلینڈ)، سیویلا (اسپین)، بوروسیا ڈورٹمنڈ (جرمنی)، کوپن ہیگن (ڈنمارک)

گروپ ایچ: پیرس سینٹ جرمین (فرانس)، یووینٹس (اٹلی)، بینفیکا (پرتگال)، مکابی حیفہ (اسرائیل)

مزید براں چیمپئنز لیگ کےگروپ میچوں کے آغاز پر منگل کے روز آٹھ میچ کھیلے گئے۔

جن میں ڈینامو زگریب بمقابلہ چیلسی، بوروسیا ڈورٹمنڈبمقابلہ کوپن ہیگن،سالزبرگ بمقابلہ میلان، سیلٹک بمقابلہ ریئل میڈرڈ، لیپز گ بمقابلہ شاختر ڈونیٹسک ،سیویلابمقابلہ مانچسٹر سٹی، پیرس سینٹ جرمین بمقابلہ جونٹس اور بین فیکا بمقابلہ مکابی حائفہ شامل ہیں۔

Read Previous

آذربائیجان نے رواں سال کے دوران 12.7 ارب مکعب میٹر گیس برآمد کی

Read Next

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں لڑکیوں کے ہائی سکول کھول دیے گئے

Leave a Reply