turky-urdu-logo

کورونا وائرس کی روک تھام: کرفیو کی خلاف ورزی پر غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت نامے منسوخ

ترک وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جمعہ کی رات 9 بجے جو کرفیو نافذ کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے لئے جمعہ کی رات 9 بجے سے شروع ہونے والا کرفیو پیر کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر ملکی بھی کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کا رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر کے اسے فوری اس کے ملک ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر روز کورونا وائرس کے نئے کسیز کی تعداد 60 ہزار سے 62 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات بھی بڑھ رہی ہے۔

استنبول سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے لئے پابندیاں سخت کر دی ہیں۔ ریسٹورنٹس اور کیفیز ایک بار پھر بند کر دییے گئے ہیں اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Read Previous

فلسطینی یہ رمضان بھی اسرائیلی ظلم و جبر میں ہی گزاریں گے، ترک وزیر مذہبی امور

Read Next

وٹس ایپ اسٹیٹس کی خرابی سے ہیکرز آپ کے فون کا ڈیٹا چوری کر سکتا ہے

Leave a Reply