مشہور فرانسیسی اداکارہ ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیا ۔ انہوں نے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی جس میں وہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو رہی ہیں۔
اسلام قبول کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میرین نے لکھا کہ چند ماہ قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب اعلان کررہی ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے۔اس کے بعد انہوں نے عمرہ ادائیگی کی باحجاب تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ خانہ کعبہ میں موجود ہیں۔اس حوالے سے میرین نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے معاملات پر دوبارہ غور کررہی ہیں
مسلمان مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا