turky-urdu-logo

FATF کی گرے لسٹ سے نکلنا ترکیہ کے لیے ترقی کی نئی راہیں ہموار کرئے گا،وزیر خزانہ

ترک وزیر خزانہ مہمت شمشک کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ سے ہٹائے جانے سے ترکیہ ترقی کی راہوں پر تیزی سے گامزن ہوگا۔

وزیر خزانہ مہمت شمشک نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں، ملک میں وسائل کی آمد پہلے ہی بہت مضبوط ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم فی الحال اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ وسائل کی آمد کو کیسے منظم کیا جائے۔

وزیر نے زور دیا کہ گزشتہ ہفتے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی ذخائر پہلے ہی تقریباً 147-148 بلین ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

ترکیہ  اکتوبر 2019 میں گرے لسٹ میں داخل ہوا تھا  جہاں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت میں کمی والے ممالک کی نگرانی کی جاتی ہے۔

گزشتہ ہفتے ترکیہ اپنی کوششوں کے نتیجے میں گرے لسٹ سے باہر جا چکا ہے۔

ترکیہ کے گرے لسٹ سے باہر نکلنے کے بارے میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ میں داخل ہونا آسان ہے، لیکن باہر نکلنا مشکل ہے۔ بلغاریہ اور کروشیا جیسے ممالک ہیں جو یورپی یونین کے رکن ہیں لیکن پھر بھی وہ فہرست میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کو فہرست سے نکالنے کا فیصلہ متفقہ تھا اور اس پر  کسی ایک ملک نے بھی اعتراض نہیں کیا۔

 

Read Previous

ترکیہ کا کرغزستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار

Read Next

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹر کے کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر خلیل طوقار کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

Leave a Reply