ترکی میں بچوں کی مذہبی تعلیم و تربیت کے لیے ٹی وی چینل بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترک سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی اور ترک شعبہ مذہبی امور کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے کی تقریب میں شعبہ مذہبی امور کے صدر علی ارباس نے شرکت کی ۔
یہ چینل ترکی میں اپنی طرز کا پہلا چینل ہو گا۔ علی ارباس کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد اسلامی اقدار کو بہتر انداز میں فروغ دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ادارہ ملک میں دینی تعلیم کے فروٖ غ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا ۔
