TurkiyaLogo-159

ترکیہ کی گزشتہ ماہ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ترکیہ  کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے  ماہ ستمبر میں 9.2 فیصد بڑھ کر 22 ارب 616 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت تجارت کے ڈیٹا بلیٹن جو  ماہ ستمبر کے لیے غیر ملکی تجارت کے عارضی اعدادوشمار پر مشتمل ہے میں  اگر  جنرل ٹریڈ سسٹم (جی ٹی ایس) کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھا جائے تو  پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے   میں   ماہ ستمبر میں برآمدات میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 22 ارب 616 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

یہ اعداد و شمار  ماہ ستمبر کے سب سے زیادہ برآمدی اعداد و شمار کے طور پر ریکارڈ کیے گئے  ہیں ۔

ماہ ستمبر میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ممالک میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ساتھ جرمنی، 1 ارب 37 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ امریکہ اور 1 ارب 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ عراق  شامل ہیں۔

جبکہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے روس سے تقریباً93 بلین ڈالر کی برآمدات کی جو کہ  پچھلے سال کے  مقابلے میں 186.7 فیصد زیادہ ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک خواتین والی بال ٹیم نے عالمی چیمپئن شپ میں جرمنی کو مات دے دی

Read Next

مسجد نبوی :ریاض الجنۃ میں خواتین کے لیے عبادات کا نیا شیڈول جاری

Leave a Reply