turky-urdu-logo

پاکستان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزارت خارجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی

مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں جمعرات کووزارت خارجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری ،وفاقی وزیر برائے سائینس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور ممبران پارلیمنٹ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریلی کی قیادت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کی۔ریلی جب ڈی چوک پر پہنچی تو سائرن بجا کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور کشمیری عوام نےبھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔

Read Previous

ترکی: جنوب مغربی علاقے موغلا کا تھرمل پاور اسٹیشن آگ کی زد میں آ گیا

Read Next

کسی قوم کے الحاق کے لئے ایسی کوششیں نہیں ہوئیں جس طرح اب کشمیر کے لیے ہو رہی ہیں، فواد حسین

Leave a Reply