fbpx
ozIstanbul

قطر : وزیر خزانہ کو پبلک فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو اختیارات کے غلط استعمال اور پبل فنڈز کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

قطر کے وزیر خزانہ علی شریف المعادی کے خلاف پبلک فنڈز کے غلط استعمال کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے بعد انکی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ مزید وصیح کر دیا گیا ہے۔

قطری نیوز ایجنسی کے مطابق پبلک سیکٹر میں جرائم کا مرتکب ہونے اور دیگر دستاویزات سے الزامات ثابت ہونے پر قطری اٹارنی جنرل نے وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جب کہ وزیر خزانہ کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات کےبعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے علی شریف کو فوری طور پر وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا حکم جاری کیا۔

قطری امیر نے وزیر تجارت علی بن احمد کو وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

پچھلا پڑھیں

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملائیشیا نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کر دی

اگلا پڑھیں

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہری کی گردن گھٹنے سے دبائی رکھی ، شہری رحم کی بھیک مانگتا رہا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے