
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اپنے ترک ہم منصب صدر ایردوان کے کردار کی تعریف کی۔
آستانہ، قازقستان میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ مغربی پابندیاں روس اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔
بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر ایردوان سے ملاقات کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ دنیا میں موجودہ چیلنجوں کے باوجود روس اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے درمیان تعلقات مضبوط ہے اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں اور ہم روس اور ترکیہ کے درمیان گرمجوشی کے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں