پرتگال کے بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 200میچ مکمل کرنے والے دنیاکے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں۔

38 سالہ پرتگالی فٹبالر نے یہ اعزاز آئس لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت کر کے اور گول کرکے حاصل کیا بلکہ اپنا 200 میچ یاد گار بھی بنالیا اور اس طرح سٹار فٹبالر کے انٹرنیشنل کیرئیر کے 123 گول مکمل ہوگئے ہیں۔

یورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے شکست دی۔

اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کیرئیر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز حاصل تھا۔واضح رہے کہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اگست 2003 میں 18 سال کی عمر میں بین الاقوامی سطح پر اپنے فٹ بال کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو 2023 میں سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

یورو 2016 کی فاتح پرتگال یورو 2024 کے کوالیفائرز کے اپنے گروپ جے میں تاحال سر فہرست ہے۔

سب سے زیادہ فٹ بال میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں مڈفیلڈر جو او موٹینہو 146 میچوں کے ساتھ پرتگال کے دوسرے کھلاڑی ہیں جبکہ دفاعی کھلاڑی پیپے 133 میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ بلاشبہ دوسو فٹ بال میچز کھیلنا آسان نہیں ہے اور میں یہ اعزاز پانے پر بہت خوش ہوں۔
