fbpx
ozIstanbul

دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج جاری

اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکا ، برطانیہ اور ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کیا گیا اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

ترکی کے شہر انقرہ، استنبول سمیت بنگلا دیش، اردن، لبنان، پاکستان، کوسوو، اسکاٹ لینڈ سمیت مختلف ملکوں میں احتجاج کیا گیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

امریکی شہر شکاگو میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے گئے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھی شہری فلسطینوں کے حق سڑکوں پر نکل آئے ، ارجنٹینا میں اسرائیل کے نہتے فلسطینوں پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔

عراق میں مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے اور فلسطینیوں کے خلاف مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

پچھلا پڑھیں

اسرائیل-فلسطین گشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس تاخیر کا شکار

اگلا پڑھیں

فلسطین: شہدا کی تعداد 140 ہو گئی، 39 بچے اور 22 خواتین بھی شہید

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے