
بھارت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف پاکستانی آزاد کشمیر میں ریلی نکالی گئی۔
یاسین ملک کی رہائی کے لیے ان کی بیٹی بھی مظفرآباد ریلی میں شامل ہیں۔
سات سالہ رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرائی۔
رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ کے مبصر کو یاداشت پیش کی۔
یاداشت میں اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رضیہ سلطانہ اپنی والدہ مشال ملک کے ہمراہ مظفرآباد پہنچیں۔
واضح رہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کے اہم ترین لیڈر یاسین ملک اور دیگر رہنماوں کی دہلی ہائی کورٹ میں سنوائی 9 اگست 2023 کو ہو گی۔
سنوائی ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔
یاسین ملک کو 2019 میں مودی حکومت نے منگھرت کیس میان پھسا کر گرفتار کیا تھا
یاسین ملک کو مودی کی عدالتوں نے جھوٹے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
آج مظفرآباد میں یاسین ملک اور دیگر رہنماوں کے حق میں اور بھارت کی ناجائز کاروائیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
احتجاجی ریلی کی صدارت یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے کی۔
رضیہ سلطان نے اپنا تحریری احتجاج بھی UNMOIGP میں جمع کروایا۔
ریلی میں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔
ریلی میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔