
امریکہ سے ایف 16 جنگی طیاروں کی خریداری کا عمل کسی نئے قاتون سے متاثر نہیں ہو گا
امریکی ایوان کی حالیہ قانون سازی کے باوجود ترکیہ کا امریکہ سے F-16 لڑاکا طیارے خریدنے کا عمل جاری ہے
ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی حکام کو اس کا علم ہے، وہ ہمارے کام کے بارے میں جانتے ہیں، اور ہم اپنی تمام مشاورتی اجلاسوں میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ ترکی ایک مضبوط ریاست ہے۔ ہمارے درمیان کسی ایسی شرط کی گنجائش نہیں ہے کہ ‘میں آپ کو یہ دوں گا، لیکن آپ ایسا نہیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی وفود کے سطح پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ طیارووں کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ ہم فوجی، سیاسی اور سفارتی لحاظ سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ امید ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلے کیے جائیں گے اور معقول اور منطقی حل سامنے آئیں گے۔
امریکہ پارلیمنٹ نے حال ہی ایک قانون پاس کیا ہے جس کے مطابق امریکہ صدر اس بات کو یقینی بنائیں کہ طیاروں کی منتقلی امریکہ مفاد میں ہے ۔ اور ترکیہ طیاروں کی منتقلی سے 120 دن قبل ترک حکومت اس بات کی ضمانت دے کہ یونان کی علاقائی خودمحتاری کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی ۔