turky-urdu-logo

وزیر اعظم پاکستان کا رجب طیب ایردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان کو تیسری بار صدر بننے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان  ان عالمی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی سیاست کو عوامی خدمت میں وقف کیا ہے ۔ وہ مظلوم مسلمانوں کے لیے طاقت کا ستون اور ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے ایک پرجوش آواز رہے ہیں۔ پارلیمانی انتخابات میں ان کی صدارتی اور آق پارٹی کی جیت بہت سے پہلوؤں سے اہمیت کی حامل ہے ، جو ان کی متحرک قیادت پر ترک عوام کے اعتماد اوربھروسے کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے۔ میں دونوں ممالک کے درمیان بہترین بھائی چارے کی مناسبت سے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں۔

Read Previous

ایردوان ترکیہ کےتیسری بار صدر منتخب، یورپ میں خوشی کا سماں

Read Next

اسلام آباد میں بھی ایردوان کی جیت کا جشن

Leave a Reply