Turkiya-Logo-top

اسلام آباد میں بھی ایردوان کی جیت کا جشن

پاکستان کے دارالحکومت  اسلام آباد میں بھی رجب طیب ایردوان کی جیت کی خوشی میں پاکستان میں مقیم ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ اسلام آباد کی خاموش سڑکیں گاڑیوں کی ہارن اور ترک نغموں  سے جاگ اٹھی۔ ترک عوام  ترک پرچم اٹھائے اسلام آباد کی مشہور مسجد فیصل مسجد کے سامنے اکٹھے ہوئے۔

ترکیہ کی تاریخی فتح پر اللہ اکبر، ترکیہ زندہ باد اور ایردوان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ترک شہریوں نے کہا کہ ہم ایردوان کے دوبارہ صدر بننے پر دلی خوشی کا اظہار کرنے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں ہمیں ایروان کی جیت کی بہت خوشی ہے۔ رجب طیب ایردوان نے نہ صرف ترکیہ کو ترقی کی راہ میں گامزن کیا ہے۔ بلکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط تر بنا دیا ہے ایردوان کی جیت سے ترکیہ کی ترقی میں مزید اضافہ ہو گا۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں مزید وسط پیداہو گی۔ پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک جان ہے۔ ہم ایردوان کے دوبارہ صدر بننے پربے حد خوش ہیں

Read Previous

وزیر اعظم پاکستان کا رجب طیب ایردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Read Next

ایردوان کی فتح پر ہم کیوں خوش ہیں؟

Leave a Reply