انقرہ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ایسن بوغا ایئرپورٹ پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے خود ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔

صدر ٹرمپ کے اعزاز میں بعد ازاں صدارتی محل میں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد صدر ٹرمپ اور صدر اردوان کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، نیٹو اتحاد، دفاعی تعاون، یوکرین جنگ اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مذاکرات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

دوسری جانب انقرہ میں جاری دو روزہ نیٹو سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان دفاعی اخراجات میں اضافے، یوکرین کے لیے فوجی حمایت جاری رکھنے، دفاعی صنعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور اتحاد کی مشترکہ دفاعی حکمت عملی سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر غور کر رہے ہیں۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
