ترک صدر طیب ایردوان نے استنبول میں دوسرے تعلیمی سربراہی اجلاس میں ویڈیو خطاب کیا ۔ انہوں نےکہا کہ ہمارا مقصد ایسے کامیاب، بااخلاق اور نیک نوجوانوں کو پڑوان چڑھانا ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں، دنیا میں اپنی بات منوا سکیں، تعلیم و تحقیق پر نظر رکھیں ا ور اخلاقی طور پر مضبوط کردار کے مالک ہوں ۔انہوں نے شرکا سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی صحت ،، کامیابی اور بامعنی تعلیم و تحقیق کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سوچ و تفہیم کے ساتھ، ہم تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے سے لے کر اپنے تدریسی عملے کو مضبوط بنانے، نئے طریقوں کو عملی جامہ پہنانے اور طالب علم کو بہتر بنانے تک بہت سے شعبوں میں اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقصد ایسے کامیاب، بااخلاق اور نیک نوجوانوں کو پڑوان چڑھانا ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں، دنیا میں اپنی بات منوا سکیں، تعلیم و تحقیق پر نظر رکھیں ا ور اخلاقی طور پر مضبوط کردار کے مالک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے طور پر، ہم اسے ‘TEKNOFEST’ نسل کہتے ہیں۔ ہم اس نسل کی پرورش کے لیے اپنی ریاست کے تمام ذرائع کو متحرک کر رہے ہیں، جسے ہم اپنے مستقبل کو نہ صرف علمی بلکہ روحانی طور پر بھی سونپیں گے۔ ہم اپنے تجربے کو بانٹنے کے لیے پُر حساس ہیں۔ "
