صدر رجب طیب ایردوان نے 14 ویں بین الاقوامی آن لائن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ کو یکہتی ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون سے ہی جیتا جا سکتا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے تجارتی معاہدے جس پر 17 سال تک عمل نہیں کیا جا سکا اگر اس پر بلا تا خیر عمل درآمد کیا جائے تو اس سے تنظیم کو بہت فائدہ ہوگا۔
صدر ایردوان نے 14 ویں بین الاقوامی آن لائن سربراہی اجلاس کے موقع پر تمام رکن ممالک کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے اور ان سے ہونے والی نا انصافیوں کو ختم کرنے میں مدد کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
