turky-urdu-logo

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا تاریخی ڈرامہ سیریل کورولش عثمان کے سیٹ کا دورہ

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ شہرہ آفاق ترک سیریز کورولش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے۔

صدرِ مملکت کی ڈرامہ کے سیٹ کے دورے کی تصاویر ٹوئٹر پر ترک سیریز کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔

مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سیٹ کا دورہ کرنے پر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے اعتماد اور ڈرامے سے ان کی دلچسپی کے لیے بھی ان کا شکر گزار ہوں۔

مہمت نے صدرِ مملکت کے ذریعے تمام پاکستانیوں کیلئے سلام پیش کیا۔

عارف علوی اور ان کی اہلیہ کی ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورولش عثمان کے سیٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔

Read Previous

طالبان کا شہریوں کو عام معافی اور خواتین کا حکومت میں شمولیت کا اعلان

Read Next

افغانستان: سی این این کی رپورٹر نے عبایا پہن کر رپورٹنگ شروع کردی

Leave a Reply