ترکیہ کے تاریخی شیہر قونیہ میں ترک صدر ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی
دونوں رہنما قونیہ میں پانچویں اسلامی یکجہتی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے
رواں سال ترکیہ میں منعقد ہونے والے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں شریک ممالک کے رہنماوں نے تقریب میں شرکت کی
تقریب میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار، فلسطینی وزیر اعظم محمد عشطیہ، البانوی وزیر اعظم ایدی راما، الجزائر کے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن، سعودی عرب کے وزیر کھیل اور اسلامی یکجہتی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز بن ترکی الفیصل السعود، ، قطر اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ جوان بن حمد الثانی نے شرکت کی ۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے تقریب کی میزبانی کرنے پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی ممالک کو ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے جس سے بین الثقافتی مکالمے کو تقویت ملے۔
سعودی عرب کے وزیر کھیل اور اسلامی یکجہتی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے بھی تقریب کے انعقاد پر ترک صدراور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
اسلامی یکجہتی گیمز 18 اگست تک جاری رہے گی جن میں 56 ممالک سے 4ہزار سے زائد ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے