turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری میں 78 ممالک کے سربراہان اور نمائندگان کی شرکت متوقع

صدرا یردوان کی تقریب حلف برداری میں 78 ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام  شرکت کریں گے۔

صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں 21 سربراہان مملکت، 13 وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ پارلیمانی اور وزارتی سطح کے نمائندے اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بشمول ترک ریاستوں کی تنظیم (OTS)، اسلامی تعاون تنظیم اور نیٹو  کے نمائندے شرکت کریں گے۔

صدر ایردوان مقامی وقت کے مطابق 2 بجے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے اور اپنی نئی مدت کا آغاز کریں گے۔ وہ ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے عارضی اسپیکر دیولت بالچی سے اپنا مینڈیٹ وصول کریں گے۔

تقریب کے بعد، ایردوان 3 بجے انتکبیر کا دورہ کریں گے اور 5 بجے صدارتی کمپلیکس میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

صدر ایردوان  مقامی وقت کے مطابق تقریباً 7 بجے تقریب کے بعد ترک صدور کے سابقہ ​​گھر کنکایا پالاکا میں ایک عشائیہ میں مہمانوں کی میزبانی کریں گے۔

توقع ہے کہ وہ عشائیہ کے بعد اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

صد ایرردوان نے گزشتہ اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں 52.18 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ ملک کی سپریم الیکشن کونسل کے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق، حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلیچدار اولو کو 47.82 فیصد ووٹ ملے۔

Read Previous

صدر ایردوان کی حلف برداری میں شرکت کے لیے وزیر اعظم پاکستان انقرہ پہنچ گئے

Read Next

بھارت:مال بردار اور مسافر ٹرین میں تصادم،288 افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

Leave a Reply