صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں انادولو پبلشرز فیڈریشن کے زیر اہتمام 8ویں اناطولیہ میڈیا ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اشاعت کی اہمیت کو سمجھتے ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی اہمیت کو واضح کر رہا ہے۔
اناطولیہ کے پبلشرز نے گزشتہ 12-13 سالوں میں ان تمام نازک موڑ پر واقعتاً قابل تعریف موقف کا مظاہرہ کیا ہے۔
آپ نے گیزی کے واقعات کے دوران کھل کر قوم کا ساتھ دیا – جب ہماری سڑکوں کو آگ لگائی گئی اور املاک اور یہاں تک کہ لوگوں کی زندگیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا آپ نے ان مشکل وقتوں میں بھی اپنی قوم کا ساتھ نہیں چھوڑا اور انکی آواز بنے۔
اناطولیائی میڈیا نے 15 جولائی کی رات کو بے خوفی سے ہماری جمہوریت کا دفاع کیا
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اناطولیہ کے میڈیا نے 15 جولائی کی رات ترکیہ کی جمہوریت کا بے خوفی سے دفاع کیا جبکہ کچھ نے ‘انتظار کرو اور دیکھو’ کی پالیسی پر عمل کیا، صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ وسیع پیمانے پر پ آپ کی اپنے ملک سے وفادارای کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ، وہ چاہے دہشت گردی کے حملے ہوں یا خطے کے تنازعات ۔میں آپ میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری جمہوریت کی حمایت کی۔
غزہ میں جاری قتل عام کے خلاف اناطولیہ کے پبلشرز کی جانب سے پرعزم اور اصولی موقف کو برقرار رکھنے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آپ فلسطین میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے صحافی ساتھیوں کی میراث اور کوششوں کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور آج بھی دنیا کے سامنے سچ کا چہرہ لانے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔
