turky-urdu-logo

صدر ایردوان کے سیاسی حریف صدارتی انتخابات میں ان کے حق میں بیٹھ گئے

فاتح اربکان نے صدارتی انتحابات کے لیے جمع کروائے گئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ۔ ویلفیئر اگین پارٹی (وائی آر پی) کے چیئرمین فاتح اربکان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے اور رجب طیب ایردوان کے انتخابی اتحاد میں شریک ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب ایردوان کے ساتھ ان تمام امور پر معاہدہ کیا ہے جن کا ہم نے مطالبہ کیا تھا۔


انہوں نے کہا رجب طیب ایردوان نے ہم سے معاہدہ کیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں گے تو ہماری پارٹی کے مطالبات پر عمل کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی اتحاد کے خلاف کلسٹر ہونے والا بلاک ایک ایسا بلاک ہے جو ہمارے ملک کو کوئی فائدہ نہیں دے گا۔ ہماری پارٹی نے تمام انتخابی اضلاع میں اپنے امیدواروں کے انتخابی نشان اور عوامی اتحاد کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم تنظیم کے تمام اراکین اور اپنے شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جو تین دن تک ہمارے لیے سرگرم رہے

Read Previous

شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، صدر ایردوان

Read Next

زمینی تحفظ کے لیے دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جائے گا

Leave a Reply