ترک صدر ایردوان نے معراج شریف کی مناسبت سے اپنی قوم اور پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ۔
صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام شئیر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ” میں اس خاص دن کے موقع پر ترکی کے عوام اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔میری اللہ سے دعا ہے کہ اس رات کو ہمارے لیے باعث رحمت، امن اور خوشحالی بنا۔ خدا کرے کہ ہماری یہ رات مبارک ہو”
