ozIstanbul

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کا یوکرین تنازع پر امن کا پیغام

عالمی شہرت یافتہ تاریخی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان دوزیتان نے یوکرین تنازع کے حوالے سے امن کا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انگین آلتان دوزیتان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں پر امن رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

ترک ادا کار انگین آلتان کی جانب سے امن کا یہ پیغام اس وقت شیئر کیا گیا جب روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔

روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

پچھلا پڑھیں

ترک صدر ایردوان کا معراج شریف کے حوالے سے مسلم امہ کو پیغام

اگلا پڑھیں

یوکرین میں چند گھنٹے

تبصرہ شامل کریں