turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی استنبول میں زلزلہ زدگان کے ساتھ افطاری

صدر ایردوان نے گزشتہ ماہ آنے والے زلزلوں کے تناظر میں ملک کے جنوبی علاقے کی تعمیر نو کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں 50 ہزار سے زائد افراد کی جانیں گئی۔

صدر ایردوان نے استنبول میں زلزلہ زدگان کے ساتھ افطاری کی۔

زلزلہ زدگان سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد زلزلہ کے علاقے کو بلند کرنا ہے۔

ترکیہ زلزلہ متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک سال میں کافی عمارتیں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ پہلے سال میں3 لاکھ 19 ہزار اور مجموعی طور پر 6 لاکھ 50 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں نے ترکیہ 11 صوبوں کو متاثر کیا ۔

 

Read Previous

ترکیہ نے آرمینیا کو ہرا کر یورو فٹبال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز کر دیا

Read Next

ترکیہ نے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی پر واٹس ایپ، میٹا پر جرمانہ عائد کر دیا

Leave a Reply