Turkiya-Logo-top

ترکیہ کی حدیں موجودہ ترکیہ سے وسیع تر ہیں,صدر ایردوان کا نومنتخب ترک کابینہ سے خطاب

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں اپنی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو تصورات کو نافذ کریں گے – استحکام اور اعتماد۔ ہم استحکام اور اعتماد کے ساتھ ترکیہ کی صدی قائم کریں گے۔

کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈا آئٹمز سے متعلق تبصرے کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ قوم نے 14 مئی اور 28 مئی کو انتخابات میں ریکارڈ ووٹرز نے حصہ لیا اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا۔

انتخابی نتائج ترک قوم اور پوری انسانیت کے لیے خوش آئند ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے ان شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے انتخابات کے دونوں راؤنڈز میں جمہوری طریقے سے بیلٹ بکس پر اپنی ترجیحات کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ان انتخابات میں، ترکیہ میں ہر شخص کی جیت ہوئی ہے۔ ان کی سیاسی ترجیحات سے قطع نظر ترکیہ کا ہر شخص فاتح ہے۔

صدر ایردوان نے ہر شہری کو گلے لگانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو چھوڑے بغیر اپنے ملک کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

مشکل وقت اور خوشی کے دنوں میں ہم سے تعاون کرنے والے ترکیہ کے حقیقی دوستوں کا  ملک و قوم کے نام پر شکریہ ادا کرتے ہوئےایردوان نے کہا کہ ہم ہزاروں کلومیٹر دور سے آتے ہوئے  ہماری خوشی میں برابر کے شریک ہونے  والوں کے  اس احسان کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ نئے دور میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر عمل کریں گے، ایردوان نے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کی تجویز، جسے وہ انتخابات سے قبل ایجنڈے میں لائے تھے، پارلیمنٹ کی صوابدید میں  دوبارہ پیش کریں گے۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سرمایہ کاری، پیداوار، برآمدات، روزگار اور نمو پر سمجھوتہ کیے بغیر ترک معیشت کو مزید مضبوط کریں گے۔

صدر  نے بتایا کہ  ہم اپنے ملک کے ایجنڈے سے اس کی تمام جہتوں کے ساتھ افراط زر کی وجہ سے زندگی گزارنے کی لاگت اور قیمتوں کے بے تحاشہ اضافے جیسے  مسائل کو ختم  کرنے میں پرعزم ہیں۔

ایردوان نے بتایا کہ جنگ اور دہشت گرد تنظیموں کے حملوں سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے  ترکیہ میں پناہ لینے والے پناہ گزینوں کی محفوظ، رضاکارانہ اور باوقار طریقے سے اپنے وطن واپسی کے عمل  میں ان کی  حوصلہ افزائی کریں گے ۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے 28 مئی کو صدارتی انتخاب کے لیے انتخابات میں حصہ لیا جب 14 مئی کو پہلے راؤنڈ میں کسی بھی امیدوار نے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیے تھے۔

سرکاری نتائج کے مطابق، ایردوان نے 52.18 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوڑ میں کامیابی حاصل کی،جبکہ اپوزیشن کے امیدوار کمال کلچدار اولو نے 47.82 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

صدر نے ہفتے کے روز انقرہ میں افتتاحی تقریب کے بعد اپنی نئی کابینہ کی نقاب کشائی کی۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے 14 مئی اور 28 مئی کے انتخابات میں ریکارڈ حصہ لے کر اپنی مرضی اور مستقبل کو محفوظ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ترک جمہوریت دنیا کے لیے ایک حوالہ بن چکی ہے۔

 

Read Previous

صدر ایردوان کی نئی ترک کابینہ کے ہمراہ اتاترک کے مزار پر حاضری

Read Next

زلزلہ متاثرین کی مدد کو جانے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے 3 ماہ بعد آنکھیں کھول لیں

Leave a Reply